بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ خوش آئند ہیں مگر مجھے طلب ہے انتظار ہے اس ایک تبدیلی کا جس کے نتیجے میں ایسے بد بو دار لوگوں کو سیاست میں لانے والا یہ بد بو دار نظام حکومت تاریخ کے کوڑے دان یا کباڑ خانے میں پھینک دیا جائے گا۔۔۔
07مارچ 2020

مجھے اعتراف ہے کہ میں بعض معاملات میں بے حد تنگ نظر ہوں۔ مثال کے طور پر بات علامہ اقبال کے خلاف کرے کوئی یا کرے قائداعظمؒ کے خلاف میری رگ و پے میں آگ لگ جاتی ہے مجھے لگتا ہے کہ میرے پاکستان کو گالی دی جا رہی ہو۔ یہی دو رجال ِعظیم تو مجسم پاکستان ہیں۔۔۔
07مارچ 2020

تاریخ ایک بدقسمت مضمون ہے جسے ہر مورخ نے اپنے تعصب کے قلم سے لکھااعتزاز احسن جو تاریخ لکھیں گے وہ کچھ اور ہو گی اورجو احسن اقبال لکھیں گے وہ کچھ اور
قائد اعظم ؒ کو بدقسمتی سے مورخ ملے بھی تو فرنگی سٹینلے ویلپرٹ یاہندو جسونت سنگھ ملے۔۔۔دیوبندی احراری اور گاندھوی انہیں کیسے معاف کرتے۔۔۔
07مارچ 2020

سب تعریفیں اللہ کی جس نےاتاری کتاب اپنے بندے پراور نہ رکھی اس میں کوئی کجی
ٹھیک اتاری تاکہ ڈر سناوے ایک سخت آفتکا اللہ کی طرف سے
اور خوشخبری دے ایمان والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں
(1،2 الکہف)
07مارچ 2020

You might also like More from author