مشکل کی گھڑی میں ہر شہری تک پہنچیں گے: آرمی چیف

عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں، ہم کسی طبقہ فکر کواس وبا میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، پاک فوج کے جوان ملک کے کونے کونے میں شہریوں تک پہنچیں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو اور مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہر شہری تک پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر میں دی گئی بریفنگ میں شرکت کی جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں، ہم کسی طبقہ فکر کواس وبا میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان ملک کے کونے کونے میں شہریوں تک پہنچیں، وبا سے بچا اور مشکل کی گھڑی میں مدد کیلئے ہر شہری تک پہنچیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی مربوط کوشش سے ان خطرات پر قابو پاسکتے ہیں، طے کردہ اقدامات بروقت کر لیے گئے تو پورا معاشرہ محفوظ رہےگا اس لیے ہمیں بلاتفریق رنگ ونسل ایک قوم بن کر اس وبا سے لڑنا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے واضح کہا کہ عوام کے کسی بھی حصے کو وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

You might also like More from author