پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا

اعلیٰ سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی

کراچی (این این آئی)پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں کورونا وائرس سے بچاﺅکے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کردیا۔جمعہ کو اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے سوک سینٹر میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلیٰ سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، کیمپ میں حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے، طبی اور سیکیورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اور آرمی کی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں، پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں پاکستان آ رمی کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر کورونا کی تشخیص کے لیے اسکریننگ کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

You might also like More from author