عوام کا تحفظ و سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے: فردوس عاشق اعوان

نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر پبلک ڈیلنگ کے اداروں کو دو ہفتوں کیلئے بند کردیا گیا

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔15 دنوں کے لئے حکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔اہم امور پر سرانجام سٹاف/افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔50سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت ہے۔جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوںکے لیئے بند کردیا گیا ۔کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر سمیت پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے۔شاپنگ مال رات 10بجے بند کردیئے جائیں گے۔تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر کھانے کے ریستوران،فوڈآﺅٹ لیٹ اور ٹیک اوے کی سہولیات میسر رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نزلہ، زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں،دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے۔وہ خواتین اسٹاف وملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔جبکہ اس سے قبل جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانز فاﺅنڈیشن نے این ڈی ایم اے کے اشتراک سے چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے خوراک پہنچائی ہے۔پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستانی طلبا کا اپنے شہریوں کی طرح بھرپور خیال رکھنے پر چین کا شکریہ اداکرتے ہیں

You might also like More from author