کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

عوام، ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں قائم ہونے والے ملک کے سب سے بڑے کوارنٹائین سینٹر کے حوالے سے کہاہے کہ ملتان میں قائم کوارنٹائین سینٹر کے ہر کمرے میں ہر زائر کو الگ چارپائی بستر، چپل، صابن اور دیگر ضروری اشیاءمہیا کی جا رہی ہیں،کمشنر/ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت، ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں ہوں ،عوام، ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ایران سے گھروں کو واپس لوٹنے والے زائرین کو مخصوص عرصہ تک آئسولیش میں رکھنے کے لیے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں،ملک کا سب سے بڑا کوارنٹائین سینٹر قائم کر دیا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم کیا گیا یہ کوارنٹائین سینٹر، تین ہزار کمروں پر مشتمل ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایران سے لوٹنے والے 1247 زائرین کو اس کوارنٹائین سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تمام زائرین کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے ملتان میں قائم کوارنٹائین سینٹر کے ہر کمرے میں، ہر زائر کو الگ چارپائی بستر، چپل، صابن اور دیگر ضروری اشیاءمہیا کی جا رہی ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ملتان میں قائم کیے گئے اس کوارنٹائین سینٹر میں موجود زائرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پچاس بیڈ پر مشتمل ایک ایمرجنسی ہاسپٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا جبکہ ضروری ادویات و دیگر طبی سہولیات کا بھی مناسب بندوبست یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں اس سلسلے میں کمشنر/ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت، ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت، کرونا وائرس کے عدم پھیلاو¿ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام، ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ ہم اس کٹھن صورت حال سے کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہو سکیں\

You might also like More from author