شمالی وزیر ستان میں آپریشن ، آفسر سمیت4جوان شہید، 7دہشتگرد ہلاک

 دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑے پیمانے پراسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد 

 

راولپنڈی (این این آئی) خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی کارروائی میں سات دہشتگرد مارے گئے ، آپریشن کے در ان چار جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ ، گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی بر آمد کرلیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ایک خفیہ ٹھکانے   میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہیدوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف شامل ہیں۔

 

You might also like More from author