لاہورقلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی

ہوم ٹیم نے زلمی کا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

لاہور(الاخبار نیوز) پی ایس ایل فائیو کے 24 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جانے کے امکانات کو روشن رکھا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور زلمی کو ہرا دیا، ہوم ٹیم نے زلمی کا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اوپنر فخر زمان نے 63 اور کرس لین نے 59 کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔آخر میں پٹیل نے 11 اور وسے نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی، اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کے 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے3 اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کوآو¿ٹ کیا.اس سے قبل ہوم ٹیم کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی.زلمی کو ابتد میں ہی بینٹن کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو صفر پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد لیونگسٹون بھی چلتے بنے جب کہ 24 کے مجموعے پر کامران اکمل بھی آو¿ٹ ہو گئے.چوتھی وکٹ پر تجربہ کار شعیب ملک نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 140 تک پہنچا دیا، شعیب ملک 62 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ حیدر علی 69 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے.پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے، بریتھ ویٹ 16 اور حسن علی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے.

You might also like More from author