رات کو ترجمے کے ساتھ اللہ کا کلام سننے کی عادت مجھے 1999 میں حج کی ادائیگی کے بعد پڑی۔بیس برس سے یہ میرا معمول ہے۔ قران میرے شعور اور تحت الشعور میں رچ بس چکا ہے۔میری سمجھ کے مطابق قران کی روح سورہ فاتحہ کے علاوہ یہ آیت ہے ۔۔۔
"ہم نے انسان اور جن اس لئے پیدا کئے کہ ہماری بندگی کریں”
26فروری2020

مجھے یاد ہے کہ ایڈورٹائزنگ پر ایک لیکچر میں میں نے کہا تھا” قران میری رائے میں ایڈورٹازنگ کی بنیاد ہے۔اللہ سے بہتر اپنی مخلوق کی فطرت کون جانتا ہے؟ انعام کی ترغیب اور سزا کا خوف، یہ دو باتیں انسانی رویوں کا تعین کرتی ہیں. انسانی رویے ترغیب اور خوف کے مرکب کے مرہون منت ہوتے ہیں”۔۔۔
26فروری2020

اللہ نہیں خلاف کرتا اپنا وعدہ۔۔۔(قران حکیم)
26فروری2020

بندگی کا آسان مطلب اللہ کے سامنے جھکنا جھکے رہنا اور اس کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی نیت اور قوت رکھنا ہے۔۔۔
26فروری2020

بندگی میں نماز کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے اور اپنے مال کا حتی المقدورحصہ دوسروں پر خرچ کرنے کو دوسری۔غور کیا جائے تو ان دو معاملات میں کوتاہی برتنے والا شخص نا فرمانی کا ارتکاب کر بیٹھتاہے جس کے لئے توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔۔۔
26فروری2020

میں اتنی لمبی زندگی گذارنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ سب سے بڑی اور یقینی عبادت خوف خدا ہے۔۔۔
26فروری2020

You might also like More from author