ٹرمپ کا پاکستان بارے بیان بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے: فردوس عاشق اعوان

مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کابیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے،مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے،عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔ بدھ کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صدر ٹرمپ کابیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئندہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہندوستان ہندتوستان میں تبدیل ہو چکا ہے،صدر ٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد اور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پر عیاں کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھر میں پرامن اور رواداری پر مبنی معاشرے کا تاثر ابھر رہا ہے۔

You might also like More from author