عثمان بزدار کا لاہور میں100نئے سکولز کے قیام کا اعلان

اڑھائی لاکھ آو¿ٹ آف سکول بچوں کوداخلہ دےنگے، پروگرام کا دائرہ کار دےگرڈوےژن تک بڑھاےا جائے گا،شہر کےلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقےاتی پےکےج کا اعلان کےا جائےگا

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور ڈویژن اورساہےوال ڈوےژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مشترکہ ملاقات کی۔90شاہراہ قائداعظم پر ہونے والی ملاقات تقرےباً5گھنٹے جاری رہی ،جس مےںاراکےن قومی و صوبائی اسمبلی نے وزےراعلیٰ عثمان بزدار کواپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کےا۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جاری ترقیاتی منصوبوں، فلاح عامہ کے کاموں اورنئی سکےموں کے بارے مےں تجاوےز دےں۔وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے عوامی مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہر رکن اسمبلی کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا- وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور مےں اپرےل تک 100نئے سکولز کے قےام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اڑھائی لاکھ آو¿ٹ آف سکول بچوں کو ان سکولوں مےں داخلہ دےںگے۔لاہور کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے دےگرڈوےژن تک بڑھاےا جائے گا۔لاہورشہر کےلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقےاتی پےکےج کا اعلان کےا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ گنگارام ہسپتال مےں 600بستروں پر مشتمل مدراےنڈ چائلڈ ہسپتال 2سال مےں بنے گا اوراس ہسپتال پر 7ارب روپے لاگت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ لاہور مےںپنجاب انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی ٹو کا منصوبہ بھی جلد شروع کرےںگے جبکہ لاہورمےں انسٹی ٹےوٹ آف بلڈ ڈےزےز کا قےام عمل مےں لاےاجائے گا۔فردوس مارکےٹ انڈر پاس کا پراجےکٹ منظور ہوچکا ہے ۔شہر مےں کثےر المنزلہ عمارتےں بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ تھری کا منصوبے پر جلد کام شروع کےا جارہا ہے ۔ درےائے راوی کنارے نےا شہر بسانے کے مجوزہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔ماضی مےں اےل ڈی اے کا دائرہ کار فرد واحد نے لاہورڈوےژن کے دےگر شہروں تک بڑھاےا ۔اےل ڈی اے کے دائرہ کار کو صرف لاہورشہر تک دوبارہ محدود کےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ لاہور مےں صفائی کے انتظامات کسی صورت درست نہےں ۔ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کےے جائےں ۔لاہور ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ سیوریج کے نظام اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔ لاہور ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ واربرٹن میں اراضی سینٹردوہفتے مےں فنکشنل کےا جائے گا۔شےخوپورہ مےں غلہ منڈی اورٹرکوں کے اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کا جائزہ لے کر رپورٹ پےش کی جائے۔ پوسٹ گرےجوےٹ ڈگری کالج شےخوپورہ کو ےونےورسٹی کی ڈگری جاری کرنے کادرجہ دےا جائے گا ۔لاہور کے شہرےوںکے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کرےںگے۔انہوںنے کہاکہ شادی تقرےبات مےں ون ڈش اوروقت کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہےں کروںگا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ قانون سب کےلئے برابر ہے جو بھی قانون مےں ہاتھ مےں لے اس کے خلاف بلاتفرےق اےکشن لےا جائے ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکپتن مےں غلہ منڈی کے قےام مےں تاخےر پر سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جنہوںنے تاخےری حربے استعمال کےے انہےں نتائج بھگتنا ہوںگے۔محکمہ زراعت کے متعلقہ ونگ کے بارے مےں پہلے بھی شکاےات موصول ہوئی ہےں ۔سرکاری احکامات کو زےر التوا ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہےں ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے منشےات کامکروہ دھندا کرنے والوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ پولےس منشےات کی خرےدو فروخت کرنے والے عناصر کی سختی سے سر کوبی کرے۔انہوںنے کہا کہ پولےس مےں 16ہزار نفری کی کمی پوری کرنے کےلئے بھرتےوں کی اجازت دے دی ہے ۔پولےس کےلئے نئی گاڑےاں بھی خرےدی جائےںگی ۔ساہےوال اور چےچہ وطنی کو موٹر وے سے منسلک کرنے کا جائزہ لےا جائے گا۔ساہےوال بائی پاس کا کام اگلے مالی سال مےں مکمل کرلےاجائے گا۔ ساہےوال مےں چلڈرن ہسپتال کے قےام کےلئے فزےبلٹی سٹڈی کرائی جائے گی۔اوکاڑہ مےں نئی سبزی منڈی کے قےام کےلئے اقدامات کرےںگے۔وزےراعلیٰ نے عوامی شکاےات پر اوکاڑہ کے ہسپتال کے اےم اےس کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکپتن مےںبابا فرےد شکر گنج ؒ کے مزار کے قرےب پناہ گاہ بنائی جائے گی۔پاکپتن مےں ےونےورسٹی کے قےام کا بھی جائزہ لےںگے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے بتاےا کہ چےچہ وطنی مےں سپےشل اکنامک زون بناےا جائے گا۔عارف والا کو 40دےہات سے ملانے والا ترکھنی روڈ تعمےر کےا جائے گا۔ٹی اےچ کےو ہسپتال عارف والا مےں چلڈرن وارڈ بنانے کا مطالبہ منظورکر لیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے ڈی سی لاہورکو سٹاف کی تعےناتی کی مدت کے بارے مےں رپورٹ پےش ِکرنے کا حکم دیا اورتےن صوبائی حلقوں سے گزرنے والے کھاڑک نالے کو کور کرنے کی ہداےت بھی کی۔انہوںنے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرےن کے روٹ پر صفائی کے امور کا خود دورہ کرکے جائزہ لوںگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چوبرجی شام نگر روڈ سڑک کی تعمےر ومرمت جلد ازجلدمکمل کی جائے-وزیراعلیٰ نے عوامی نمائندوں کی نشاندہی پر لاہور کے ہسپتالوں مےں ڈائےلسز مشےنوں کی تعداد بڑھانے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ سمن آباد گرلز کالج کی طالبات کے لئے مزید بسیں فراہم کریں گے-انہوںنے کہا کہ8ڈوےژن کے اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ مکمل ہوگےاہے ۔منتخب نمائندوں سے رابطوںکے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہےں ۔آپ سے ملاقاتوںسے علاقوں اورحلقوں کے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے اوران کے حل کےلئے فوری اقدامات کرنے مےں مدد ملتی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میںصوبائی وزراءمیاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال،مراد راس،سردار آصف نکئی،ملک نعمان لنگڑےال،سےد صمصام علی شاہ بخاری، ملک اسد علی کھوکھر،مےاں خالد محمود،اراکین قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر(چےف وہپ قومی اسمبلی)،راحت امان اللہ بھٹی،کرامت علی کھوکھر،سردار طالب نکئی،رائے مرتضی اقبال،اراکین صوبائی اسمبلی سےد عباس علی شاہ( چےف وہپ پنجاب اسمبلی)،محمد عاطف،عمر آفتاب،خرم اعجاز،شےر اکبر خان،ملک ندےم عباس،نذےر احمد چوہان،امےن ذوالقرنےن،سرفراز حسےن، مختار احمد،فرخ ممتاز مانےکا،احمد شاہ گھگہ اورمحمد نعےم شامل تھے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنرز لاہورو ساہےوال ڈویژن،سی سی پی او لاہور،آر پی او ساہےوال، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور،اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

You might also like More from author