جاپان اپنی ہوٹلوں کی صنعت کو کس طرح از سر نو ایجاد کر سکتا ہے؟

 

جاپان بدل رہا ہے۔۔۔ تیزی سے بوڑھا ہوتا ہوا معاشرہ، بیرون ممالک سے ریکارڈ لوگوں کی آمد اور پہلے سے کہیں زیادہ روبوٹس۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ملک کے نوجوان آتے ہیں۔ بی بی سی ورک لائف کی نئی سیریز ’جین جے‘ میں یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جاپان کی آنے والی نسل کس طرح جاپان کے مستقبل کو تیار کر رہی ہے۔

روہیئی ہیرانو ٹوکیو کے انٹرٹینمنٹ ضلعے اکیبوکیورو کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آرام دہ کمرے میں ایک بینچ پر بیٹھے ہیں۔

سینکڑوں کتابیں اور انگریزی اور جاپانی زبان کے بے شمار میگزین دیواروں کے ساتھ بنے خانوں میں رکھے ہیں جبکہ ہلکے سُر میں مقبول موسیقی بج رہی ہے۔ پاس میں ایک چھوٹی سی میز کافی بنانے کے لیے اور برائے فروخت بیئر کی بوتل رکھی ہے جہاں ہیپی آور ایک بجے سے چھ بجے شام تک ہے۔

ٹوکیو میں رہنے والے 24 سالہ ہیرانو کہتے ہیں کہ ’یہ جگہ مجھے گوگل پر ملی ہے۔ میں ایک گھنٹے آرام کرنا چاہتا تھا۔‘

لیکن یہ نہ تو کیفے ہے اور نہ ہی کتاب کی دکان ہے۔ چمکدار جریدوں کی الماریوں کے درمیان مقبول سفری گائڈز بستر ہیں۔ ایک آدمی کے لیے دیوار سے لگا ہوا بستر ہے جس پر سفید چادر بچھی ہوئی ہے اور بغل میں کوٹ ٹانگنے کے لیے چند کھونٹیاں ہیں۔

یہ ’بک اینڈ بیڈ ٹوکیو‘ نامی جگہ ایک ہوٹل ہے اگر چہ وہ اس طرح کا نظر نہیں آتا ہے۔

آپ اس نیم سماجی جگہ پر رات بسر کر سکتے ہیں یا پھر چھوٹی سی رقم دے کر وہاں چند گھنٹے پڑھتے ہوئے آرام کر سکتے ہیں۔ یہ بزنس اتنا کامیاب ہوا ہے کہ اب یہ ٹوکیو میں چار مقامات پر ہے جبکہ ایک کیوٹو اور ایک جنوبی جاپان کے شہر فوکواکا میں بھی ہے۔

ہر چند کہ دنیا بھر میں ایئر بی این بی نے ہوٹل انڈسٹری کی حالت خستہ کر رکھی ہے لیکن جاپان میں ہوٹلوں کی صنعت پھل پھول رہی ہے۔ یہ مشرقی ایشیائی ملک دنیا میں سیاحت کے شعبے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے جس کے دارالحکومت ٹوکیو میں سنہ 2020 کے اولمپکس کے لیے جولائی میں تقریبا ایک کروڑ افراد کے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے باوجود وہاں تشویش ہے۔ تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اولمپکس کے دوران مہمانوں میں اچانک اضافے کے بعد جب اس میں کمی واقع ہو گی تو دسیوں ہزار بنے ہوٹل کے نئے کمروں کو بھرنے کے لیے مہمانوں کی سخت کمی محسوس کی جائے گی۔ اور مہمانوں کو متوجہ کرنا اور ایئربی این بی (آن لائن ہوٹل فراہم کرنے سیاحت کے پیکیج دینے والی کمپنی) جیسے آفر سے مقابلہ کرنا ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کئی ممالک میں ہوٹل یا میزبانی کا شعبہ متاثر ہے۔

لیکن بوٹیک اور ڈگر سے ہٹ کے بک اینڈ بیڈ ٹوکیو جیسے لائف سٹائل ہوٹل نئے قسم کے سیاحوں کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور ایک مقابلہ جاتی برتری رکھ سکتے ہیں۔

You might also like More from author