باکسر عامر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

عامر خان دو بیٹیوں کے باپ بھی ہیں، نومولود کی آمد پر عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری (فوٹو : عامر خان ٹویٹر اکاؤنٹ)

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان بیٹے کے باپ بن گئے ان کے ہاں دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور نومولود کی تصویر ٹویٹ کی جس کے مطابق بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا گیا ہے۔

تصویر منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔

یاد رہے کہ عامر خان دو بیٹیوں کے باپ بھی ہیں۔

You might also like More from author