HBL PSL 2020 کراچی کنگز کی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کو شکست

کراچی کنگز نے جیت کے 202رنز ہدف دیا، تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 191رنز پر ڈھیر ہو گئی،بابراعظم کو شاندار 78رنز کی ننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 رنز سے شکست دے دی، بابر اعظم کو شاندار 78 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کپتان عماد وسیم اور بابر اعظم کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دی، 202 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناسکی۔پشاور زلمی کی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور 33 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ٹم بنٹن 13 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، کامران اکمل کی 43 رنز کی اننگز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکی۔ ادھر پی ایس ایل فائیو کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 139 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان شان مسعود نے 38 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری جب جیمز ونز شاہین آفریدی کے گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، معین علی کو 11 رنز پر محمد حفیظ نے رن ا?و¿ٹ کیا۔ملتان سلطانز کے ذیشان اشرف نے 4 رنز بنا کر رن ا?و¿ٹ ہوئے، خوشدل شاہ 6اور شاہد ا?فریدی 21 رنز بنا کر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔لاہور قلندرز کے شاہین شاہ ا?فریدی اور ڈیوڈ ویسی اور حارث رو¿ف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا، کرس لین کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا۔لاہور قلندرز کی ٹیم 59 رنز کا عمدہ ا?غاز ملنے کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، کرس لین 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو دیگر کھلاڑی بھی بڑا اسکور نہ کرسکے، فخر زمان 19، بین ڈنک 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔محمد حفیظ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، ولاس 19 رنز کا عمران طاہر کا نشانہ بنے، ڈیوڈ ویسی کو محمد الیاس نے 3 رنز پر پویلین روانہ کیا، شاہین ا?فریدی 2 رنز پر سہیل تنویر کو وکٹ دے بیٹھے۔

You might also like More from author