قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے: فردوس عاشق اعوان

بلاول صاحب! آپ دو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوا دیں، اس مسئلے پر تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول صاحب! آپ نے بس چلانا ہے تو دو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوا دیں،(ن )لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام ”شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب! آپ نے بس چلانا ہے تو دو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوا دیں،ان کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول صاحب عوام کا بس چلے تو تھر کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا بس چلے تو ان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کو لوہے کا زیور پہنائیں۔ انہوںنے کہا کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط دوخاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے، وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ (ن )لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام ”شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے“۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا

You might also like More from author