مارچ دور نہیں مارچ میں اکتوبر کی تاریخ دی جائے گی۔شہباز شریف کا بیان آئے گا کہ ان کا دل پاکستان آنے کے لئے تڑپ رہاہے مگر بھائی کی صحت نے انہیں روکا ہوا ہے۔ پارٹی لیڈروں اورورکروں کو وہ پیغام بھجوائیں گے کہ پنڈی کو اکتوبر موافق آتا ہے
اکتوبر میں مارچ کو موافق قرار دیا جائیگا۔
19فروری 2020

عوام کی غربت اور ناداری نے بلاول زرداری کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ اس امکان کو مسترد نہ کیا جائے عشق عوام سے مغلوب ہو کر بلاول زرداری ایک روزاپنی اور اپنے ابا جان کی ساری دولت عوام کی غربت دور کرنے کے لئے بیت المال میں جمع کرا دیں گے۔۔۔
19فروری 2020

ہمارا میڈیا بھی باکمال ہے۔ رانا ثنا اللہ کے بیانات کو بڑی عقیدت کے ساتھ اس قدر تفصیل سے چلاتا ہے کہ لگتا ہے جیسے قائداعظم محمد علی جناح نے دوسرا جنم لے لیا ہو۔۔۔
19فروری 2020

You might also like More from author