عوام کیلئے بڑا ریلیف: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید کمی

دال چنا ،دال مسوراورگھی کے دام میں 5 سے 30 روپے تک کم ہوئے،دال چنا کی قیمت 167سے کم ہوکر 160روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130 روپے جبکہ دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے سے کم ہوکر 170روپے فی کلو ہوگئی

اسلام آباد(الاخبار نیوز) ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورزپراشیاخوردونوش دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزیدکمی کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر دستیاب ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ، دستاویز میں کہا گیا دال چنا ،دال مسوراورگھی کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے تک کی کمی ہوئی۔دستاویز کے مطابق دال چنا کی قیمت 167سےکم ہوکر 160روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت 135سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو اور دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے سے کم ہوکر 170روپے فی کلو ہوگئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر دستیاب ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے قانونی حدسے زائدغذائی اجناس ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا تھا کھانے پینے کی اجناس غیرقانونی طورپرذخیرہ نہیں ہونی چاہئیے اور قیمتوں میں ردو بدل کرکے زائد پیسہ بنانےوالوں کیخلاف کارروائی کریں، ذخیرہ اندوزوں کو10دن میں غیرقانونی ذخیرہ مارکیٹ میں لاناہوگا۔عمران خان نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح کیا تھا کہ کسی بھی ذخیرہ اندوزکونہ چھوڑا جائے، غریب عوام کا مفاد ہر چیز سے اوپر ہے۔

You might also like More from author