کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے: اونتونیو گوٹیرس

خوشی ہے کرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا، کرتارپور راہداری، امید کی راہداری ہے جو سکھوںکے دو اہم مذہبی مقامات ملاتی ہے

اسلام آباد(الاخبار نیوز+این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں افتتاح کردہ کرتار پور راہداری کا دورہ اعزاز ہے۔انتونیو گوتیریس نے کہا کہ کرتارپور راہداری، امید کی راہداری ہے، کرتارپور راہداری سکھوں کے دو اہم مذہبی مقامات ملاتی ہے، کرتار پور راہداری بلاشبہ بین المذاہب ہم آہنگی کی کلیدی علامت ہے۔ واضح رہے کہ آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی کرتارپور پہنچے تو ان کا استقبال وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کیاانتونیوگوتریس کوسنگ مرمرسے بنے کرتارپورگوردوارے کا دورہ کرایاگیا، مختلف مقامات دکھائےگئے اور تاریخ بتائی گئی، یواین سیکریٹری جنرل کو سکھ یاتریوں کودی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیاگیا۔ دریں اثناءوزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کاڈی ایچ اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ممبران اقوام متحدہ، بریگیڈیئر (ر) راحیل اشرف ڈائریکٹرڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم ودیگرافسران نے شرکت کی۔ سکول کے معصوم بچوں نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کاپاکستان کے روایتی لباسوں کے ساتھ ہاتھوں میں پھول پکڑے شاندار استقبال کیا۔جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اوروزیرصحت نے یادگاری کتاب میں یادگاری کلمات بھی درج کئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس اورصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سکول کے دوبچوں کوانسدادپولیومہم کے تحت پولیوکے قطرے پلائے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کی آمدپران کا تہہ دل سے استقبال اورشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولیات پیداکرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صحت انصاف کارڈکے ذریعے بہتّرلاکھ خاندانوں کے چارکروڑافرادکومفت علاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کاکہ پنجاب میں بچوں کی صحت کومحفوظ بنانے کیلئے تاریخ کاسب سے بڑاوزیراعلیٰ ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام کاآغازکیاجاچکاہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس نے کہا کہ ہم پاکستانی بچوں کومحفوظ اورصحت مندمستقبل دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے والہانہ استقبال اورمہمان داری کاشکریہ ادا اور کہاکہ پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

You might also like More from author