FATFمیں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر کے شکر گزار ہیں: عثمان بزدار

 ترک صدر رجب طیب اردوان کا خطاب متاثر کن ،مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر پاکستانی موقف کی حمایت کرکے دل جیت لئے

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طےب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے ۔ ترک صدر رجب طےب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوںکے درمےان تعلقات کو مزےد مستحکم بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہےں۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو عروج ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میںپاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترک صدر رجب طےب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا خطاب متاثر کن تھا۔مسئلہ کشمیر پر ترک صدر نے ایک بار پھر پاکستانی موقف کی حمایت کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیںاور یہ پاکستانی موقف کی فتح ہے۔ ترک صدر نے اپنے بے مثال خطاب میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرکے 22 کروڑ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں ترک صدر کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ترکی کے صدر نے پاکستان کے سچے اور مخلص دوست کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا رشتہ مفادات سے بالاتر ہے۔دونو ںملکو ںکے عوام کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور محبت کے انمٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اسلام آباد گئے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ترک صدر کا پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب لازوال دوستی کا مظہر ہے،رجب طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف کی بھرپور تائید وحمایت کے باعث پاکستان کے عوام کے دل میں ترک قیادت اور عوام کے لئے خصوصی احترام ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاک ترک اسٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلی سطح مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے۔معاون خصوصی نے واضح کیا کہ ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

 

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 41 پاکستانی باشندے واپس بھجوا دئیے گئے

ایف آئی اے نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 30 افراد کو پاسپورٹ سیل منتقل کردیا

اسلام آباد (این این آئی)ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 41 پاکستانی باشندے واپس بھجوا دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 41 پاکستانی باشندے واپس بھجوا دئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق باشندوں کو اسلام آباد ئیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کر دیا گیا ،ایف آئی اے نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 30 افراد کو پاسپورٹ سیل منتقل کردیا ،11 افراد کو گھروں.کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ترک وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،افغان امن عمل اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے، معاملات کے پرامن حل کیلئے، سفارتی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے، فریقین کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

اسلام آباد (این این آئی) ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے اسلام آباد میں جاری اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات کی جس میں پاک ترکی دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور ،ایچ ایل ایس سی سی میکنزم اور باہمی دلچسپی کے متعدد پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حمایت، نہتے کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزائی کا موجب ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ افغان امن عمل اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کسی بھی فریق کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتی -دونوں وزرائے خارجہ نے، معاملات کے پرامن حل کیلئے، سفارتی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے، فریقین کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو ترک صدر کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ںکے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کسی دبا¶ کے بغیر کارروائی جاری رکھی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں روزانہ چیک کریں

پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے‘وزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ںکے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کسی دبا¶ کے بغیر کارروائی جاری رکھی جائے۔ انتظامیہ پرائس کنٹرول کیلئے خود میدان میں نکلے ۔ دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ عملی اقدامات کر کے اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کریں ۔ گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔ متعلقہ ادارے اشیائے و خورد و نوش کے نرخوں میں استحکام کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں کسان پلیٹ فارم کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کسان پلیٹ فارم کی تعداد 82 سے بڑھا کر 92 کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،وزیراعظم عمراخان سے حکومتی اراکین کی ملاقات ، ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ کے مشترد اجلاس کے در ان حکومتی اراکین نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب سے قبل وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اراکین نے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی وزیر اعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی حکومتی اراکین وزیراعظم کے گرد جمع ہوئے اور مختلف امورپر گفتگو کر تے رہے

ترک صدر کی ایوان میں آمد ، وزیراعظم اور اراکین نے کھڑے ہو کر استقبال ، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

اسلام آباد (این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایوان میںآمد پر وزیراعظم سمیت تمام اراکین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا ۔جمعہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان خطاب کےلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کےلئے ایوان میں پہنچے تو وزیراعظم عمران خان سمیت تمام اراکین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

پاک ترک رہنماﺅں کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق، رزاق داﺅد

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاک ترک رہنماﺅں نے دو طرفہ تزیراتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے، ترک مہمانوں کو پاکستان میں خو ش آمدید کہتے ہیں، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔جمعہ کو عبد الرزاق داﺅد نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی سے آئے مہمانوں کو ان کے دوسرے گھر پاکستان میں خو ش آمدید کہتے ہیں، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔رزاق داﺅد نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جلد پاکستان سے ٹیکسٹائل وفد ترکی کا دورہ کرے گا، ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی دعوت دیتے ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

You might also like More from author