کتوں کو کھلے عام سڑکوں پر آوارہ گھومنے اور موقع پاکر راہگیروں کو کاٹنے اور ان کی زندگی کے لئے خطرہ بننے کی آزادی شاید صرف ہمارے ملک میں حاصل ہے۔لگتا ہے کہ پاگل کتوں کوانتظامیہ کی طرف سے ویسا ہی تحفظ حاصل ہے جیسا تحفظ عدلیہ کی طرف سے کرپٹ حکمرانوں کو حاصل رہا ہے۔۔۔
08فروری2020

اگر ازروئے قران یعنی خدائی احکامات برسر عام کوڑے مارے جا سکتے ہیں سنگسار کیا جا سکتا ہے تو بر سر عام پھانسی بھی دی جا سکتی ہے۔فواد چودھری کو خدا پر نعوذ با للّٰہ بر بر یت کا الزام نہیں لگانا چاہئے یہ کام وہ مغرب پر چھوڑ دیں۔ راجہ پرویز اشرف کو بھی وقت نکال کر قران پڑھ لینا چاہئے۔۔۔
07فروری2020

اسلام میں سزاو¿ں کا سب سے بڑامقصد مجرم بننے کے جراثیم رکھنے والوں کے لئے سامان عبرت مہیا کرناہے اگر بر بریت کا مظاہرہ کرنے والے دس مجرموں کو بر سر عام پھانسی دے کر نشان عبرت بنا دیا جائے تو پھر شاید کبھی کسی کمسن بچی یا بچے کوبر بریت کا نشانہ نہ بننا پڑے۔۔۔
07فروری2020

پڑھ لو سب ۔۔۔یہ قران کا حکم ہے
"دونوں میں سے ہر ایک کو ایک سو درے مارو اور تم خدا اور روزآخرت پر ایمان رکھتے ہو تو تمہیں ان پر ذرا بھی ترس نہ آئے۔اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانو ں کی جماعت مو جود ہو”۔۔۔۔(2 سورہ النور )
08فروری2020

You might also like More from author