مالم جبہ الپائن اسکی مقابلوں میں پاکستانی خاتون اسکئیر نے لگاتار چوتھا طلائی تمغہ جیت لیا

اس سے پہلے وہ چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں (فوٹو : ریڈیو پاکستان)

اس سے پہلے وہ چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں (فوٹو : ریڈیو پاکستان)

 اسلام آباد: مالم جبہ الپائن اسکی مقابلوں میں پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے لگاتار چوتھا طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ان کی ہم وطن عمامہ ولی نے چاندی کا تمغہ جبکہ افغانستان کی ناظمہ خیر زاد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی کیٹیگری میں یوکرائن کے اسکئیرز ویٹالے ایب نے ناقابلِ تسخیر رہتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کا تمغہ جیتا۔ نلتر سے تعلق رکھنے والے مایہ نازا سکئیر محمد کریم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ یوکرائن کے کھلاڑی نازے ریٹے پیٹرک نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمہ جیتا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے36 انٹرنیشنل اسکئیرز نے اس چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان اور پاک فضائیہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔ ان مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

You might also like More from author