وزیر اعظم جب صرف عمران خان تھے توشاہد مسعود ¾ہارون رشیداور عارف بھٹی جیسے کافی دانشور تجزیہ کاروں کو کپتان کا قرب حاصل ہوتا رہتا تھا۔تب تک کپتان "راہ راست "پر تھے کیوں کہ دانشمندانہ مشورے ان کے کانوں میں اترتے تھے۔اب کپتان کے کان ان کی دانش سے دورہیں اور وہ” راہ راست” پر نہیں رہے۔۔۔
29جنوری 2020

منافقوں کی مثال شیطان کی سی ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا۔جب وہ کافر ہو گیا تو کہنے لگا کہ مجھے تجھ سے کوئی سروکار نہیں مجھے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے۔۔۔
تو دونوں کا انجام یہ ہوا کہ دونوں دوزخ میں داخل ہوئے اور سدا وہاں رہیں گے۔۔۔(16 17 الحشر القران)
29جنوری 2020

جو لوگ خدا پر اور روزقیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے نہیں دیکھوگے۔۔۔
خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان کے ہی لوگ ہوں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان (پتھر پر لکیر کی طرح) تحریر کر دیا ہے۔۔۔(المجادلہ 22)
29جنوری 2020

کہا ابراہیم علیہ نے
"جب تک تم خدائے واحد پر ایمان نہیں لاو¿گے ہمارے اور تمہارے درمیان کھلی عداوت اور دشمنی رہے گی”۔۔۔(الممتحنہ 4 القران)
29جنوری 2020

You might also like More from author