اس وٹامن کی کمی سے درد شقیقہ جنم لے سکتا ہے

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دردِ شقیقہ عام سر درد سے مختلف ہوتا ہے اور اس کیفیت میں انسان کو قے اور متلی کی شکایت ہوتی ہے جب کہ روشنی اور شور  بے حد چبھتا ہے۔

دردِ شقیقہ ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ذہنی تناؤ، پریشانی اور نیند سے محرومی وغیرہ شامل ہیں۔

اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ پین کلر (درد کی گولی) کا استعمال کرتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اس کیفیت میں آرام حاصل کرتے ہیں۔

فوٹو: فائل

لیکن اب حال ہی میں ایک نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دردِ شقیقہ جسم میں موجود مخصوص وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی جنم لیتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس مخصوص وٹامن کے حوالے سے بتانے والے ہیں جس کی کمی کی وجہ سے دردِ شقیقہ جنم لے سکتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی بھی دردِ شقیقہ کا سبب

حالیہ مطالعے کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی بشمول رائیبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 بھی دردِ شقیقہ جنم لینے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

امریکا کے سنسناٹی چلڈرن اسپتال اینڈ میڈیکل سینٹر کی ہیڈ ایک میڈیسن فیلو سوزین ہیگلر کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے کے مطابق دردِ شقیقہ کے دورے کا تعلق وٹامن ڈی، رائیبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 کی کمی سے ہوسکتا ہے۔

دردِ شقیقہ میں کیا کرنا چاہیے؟

دردِ شقیقہ میں درد کی گولی کے علاوہ گھریلو ٹوٹکے بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اگر آپ کو دردِ شقیقہ ہو تو آپ ان ٹوٹکوں کی مدد سے کافی حد تک آرام حاصل کرسکتے ہیں۔

تیل کا استعمال

فوٹو: فائل

لیونڈر آئل ذہنی تناؤ، بے چینی اور سر کے درد کے لیے بے حد موثر اور مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ادرک

فوٹو: فائل

ادرک کی چائے اس تکلیف کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔

مساج

فوٹو: فائل

دردِ شقیقہ میں گردن اور کندھوں پر مساج کرنے سے  کافی حد تک آرام ملتا ہے۔

You might also like More from author