سکیموں کی منظوری میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی: عثمان بزدار

ہم عوام کے نمائندے ہیں انہی کو جوابدہ ہیں،افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزےراعلیٰ آفس مےں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 6 ماہ کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ مےں بتاےا گےا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم 350 ارب روپے ہے ،جس مےں42 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔ 17 جنوری2020ءتک سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 183 ارب روپے جاری کےے جاچکے ہےںاورصوبائی  محکمے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پر 106 ارب روپے استعمال کر چکے ہیںاورمحکمہ منصوبہ بندی و ترقےات کی جانب سے گزشتہ 45 روز میں 85 سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیزکرنے اور 31 جنوری تک سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی محکمے سکیموں کی منظوری کیلئے ضروری امور جلد سے جلد نمٹائیں۔ محکموں کی سطح پر سکیموں کی منظوری میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے اوران منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری ہونے والے فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے اور فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ضروری ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مقررکردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ اہداف پورا نہ کرنے والے محکموں کے خلاف کارروائی ہوگی۔مجھے کاغذی کارروائی نہیں، عملی اقدامات چاہئیں۔ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی۔ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کو جوابدہ ہیں۔ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنے سے کام نہیں چلے گا۔افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں۔کاغذوں میں کچھ اور ، آن گراﺅنڈ کچھ اور،اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔ میں ہر ماہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر پورا فوکس ہونا چاہیئے۔ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی مقرر کردہ مدت مےں تکمےل ضروری ہے کےونکہ فنڈز کے بروقت استعمال سے عوام فلاح عامہ کے منصوبوں کے ثمرات سے مستفےد ہوتے ہےں ۔محکموں کو جاری کئے جانے والے فنڈز بروقت اوردرست طرےقے سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کئے جائےں ۔بعض محکموں کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ قابل قبول نہےں۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے مزےد ہداےت کی کہ فارن فنڈڈ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور غیر ملکی تعاون سے جو منصوبے چل رہے ہیں انہیں بروقت مکمل کیاجائے۔ایشوز کو جلد سے جلد حل کر کے آگے کی جانب بڑھا جائے۔چیئرمین اور سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکموں کی جانب سے فنڈز کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔ مشیر وزیراعلیٰ سلمان شاہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

You might also like More from author