عثمان بزدار کا آٹے کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے کے حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس

فرائض سے غفلت برتنے اور بے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسروں کےخلاف اےکشن،4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دےا گےا

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بعض شہروںمےں آٹے کی قےمتوں مےں بلاجواز اضافے کے حوالے سے مےڈےا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آٹے کی قےمتوں مےں استحکام کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کاحکم دیا ہے۔وزیراعلی نے فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگےوں مےں ملوث محکمہ خوراک کے افسران کوفوری طورپر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیاہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے کی قےمتوںمےں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہےں کروںگا۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارکے سخت احکامات پر محکمہ خوراک نے صوبہ بھر مےں کرےک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 376فلورملوں کےخلاف کارروائی کی اورمجموعی طورپر 9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاجبکہ 15فلور ملوں کے لائسنس معطل کردےئے گئے ہیں اور180فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کیاگیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ خوراک کے افسروں کےخلاف اےکشن بھی شروع کردیا گیا ہے اور فرائض سے غفلت برتنے اوربے ضابطگےوں مےں ملوث محکمہ خوراک کے4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دےا گےاہے۔ ڈسٹرکٹ فود کنٹرولرگوجرانوالہ روحےل بٹ اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سےالکوٹ نصراللہ خان ندےم کومعطل کردیا گیاہے جبکہ ڈپٹی ڈائرےکٹر محکمہ خوراک فےصل آبادکامران بشےر اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی صغےر احمد کو عہدوں سے ہٹا دےاگےا ہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار کی ہداےت پر پنجاب کے مختلف شہروں مےں آٹے کی سپلائی کو ےقےنی بنانے کےلئے 126سےل پوائنٹس قائم کردئےے گئے ہیں۔لاہورڈوےژن مےں 21سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے اےکس مل رےٹ پر آٹے کی سپلائی شروع ہے اسی طرح راولپنڈی ڈوےژن مےں 55سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے کنٹرول رےٹ پر آٹا فراہم کےا جارہا ہے ۔گوجرانوالہ ڈوےژن مےں 9سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے کنٹرول رےٹ پر آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا گیاہے اوربہاولپور ڈوےژن مےں 17سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے آٹا فراہم کےا جارہا ہے جبکہ سےالکوٹ ضلع مےں 24سےل پوائنٹس پر ٹرکوں کے ذرےعے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستےابی ےقےنی بنائی جائے گی ۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک مےں مانےٹرنگ سےل قائم کرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈےمانڈکی سختی سے مانےٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکےٹ مےں فروخت کرنے والی ملوں کو سےل کےا جائے گا۔محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستےابی کو ےقےنی بنائےں۔چکی مالکان کو آٹے کی قےمت مےں اضافے کی اجازت نہےں دی جاسکتی۔آٹے کی قےمت مےں بلاجواز اضافہ کرنےوالوں کےخلاف قانون حرکت مےں آئے گا۔انہوںنے ہدایت کی کہ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کےا جائے۔ آٹے کے نرخوں مےںبلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعاےت نہےں ہوگی۔صوبائی وزےرخوراک خود فےلڈ مےں جا کر آٹے کی دستےابی کو ےقےنی بنائےں۔پنجاب مےں آٹے کی قےمت مےں اضافہ نہےں ہونے دےا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنےادپرکےے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزےراعلیٰ آفس بھجوائے۔مجھے آٹے کی قےمتوں مےں اضافہ کسی صورت قبول نہےں۔ محکمہ خوراک اےکشن لے اورآٹے کی دستےابی کو برقرار رکھے۔وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زےر صدارت آج وزےراعلیٰ آفس مےں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میںصوبے مےں آٹے کی ڈےمانڈ و سپلائی اورقےمتوں کے حوالے سے جائزہ لےاگےا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چےف سےکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس مےں شرکت کی۔

You might also like More from author