اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر متفق ہیں: فردوس عاشق اعوان

پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے امت مسلمہ اور امن کے مفاد میں تعمیری کردار ادا کیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے قومی ایجنڈے پر متفق ہیں، اتحاد اور یک جہتی کے ساتھ ہر محاذ پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے،اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن میں خوش ہونے والوں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑنے والی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اتحاد اور یک جہتی کے ساتھ ہر محاذ پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی ترقی کا عمل انہیں اعتماد میں لے کر ان کی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن میں خوش ہونے والوں کی امیدوں پر ایک بار پھر اوس پڑنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ملک کے اندر اور باہر حکومتی اقدامات کے اثرات مختلف کامیابیوں کی صورت سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایران اور سعودی عرب کے دورے نہایت مثبت اثرات کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے امت مسلمہ اور امن کے مفاد میں تعمیری کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر وزیر خارجہ کے رابطوں اور دوروں کو مسلم ممالک اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے۔

You might also like More from author