پنجاب میں10سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں: عثمان بزدار

برطانوی سرمایہ کاروں کوسپےشل اکنامک زونزمےں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، غیر ملکی سرماےہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دینگے

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنرنے شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے کامیاب دورہ پاکستان خصوصاً لاہور میں شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکرےہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، سیاحت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرطانےہ ترقی اورخوشحالی کے سفر مےں اہم پارٹنر ہےں۔ پنجاب مےں تعلےم،صحت اور دیگرسماجی شعبوں مےں بہتری کےلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔ پنجاب میں 10 سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیںاور لاہور میں سپیشل اکنامک زون کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میںسرماےہ کاری کے بے پناہ مواقع ہےں اورہم برطانوی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔برطانوی سرماےہ کاروں کوسرماےہ کاری پر ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے بے پناہ کام کیا گیا ہے۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں مذہبی سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ شعبہ صحت میں نئی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 9 ہزار بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے پر پوری توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے بجٹ میں 35 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیںاور ان فنڈز کے کسی اور جگہ یا کسی دوسرے منصوبے میں منتقل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کےلئے نتےجہ خےز حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ پاکستان معاشی ترقی کے سفر پر ٹیک آف کر چکا ہے اور ہم برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا بہت پوٹینشل ہے۔ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام زبردست منصوبہ ہے اور ہم سپیشل اکنامک زونز میں تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان میں تاریخی ورثہ بے مثال ہے۔ شعبہ سیاحت میں بھی پنجاب حکومت کی معاونت کریں گے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ میں پہلی بار لاہور کے دورے پر آیا ہوں، بلاشبہ لاہور ایک بہترین شہر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شرکت کی دعوت دی۔ برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاہور کے سربراہ جنال شاہ ، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

You might also like More from author