معیشت کا پیہہ چل پڑا، عوام کی مشکلات پر قابو پالیں گے، عثما ن بزدار

کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھر وں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے

لاہور( این این آئی)وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں وزےر مملکت برائے ہاوسنگ اےنڈ ورکس شبیر علی قرےشی نے ملاقات کی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھر وں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا  فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ نےا پاکستان ہاوسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔ نےا پاکستان ہاو¿سنگ سکیم سے روزگار کے بے پناہ مواقع پےدا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں لیڈ لے گا۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت اورتعمےری سےاست ضروری ہے۔حالات کے پیش نظر اپوزیشن کو پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہےے۔ انہوںنے کہاکہ وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں حکومت معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔ پاکستانی معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے۔معیشت کی مضبوطی سے عوام کی مشکلات پر قابوپالیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ غریب عوام کو اوپراٹھانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا احساس پروگرام، پناہ گاہ اور انصاف ہیلتھ کارڈ غریب عوام کیلئے ہیں – ماضی کے حکمرانوں نے غریب عوام کا سوچنے کی بجائے اپنی جیبیںبھرنے پر توجہ دی- تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے سفر کو جاری رکھے گی- ہر محکمے اور ہر ادارے میں تبدیلی نظرآئے گی-

You might also like More from author