کوئٹہ مسجد میں دھماکہ ڈی ایس پی سمیت15افراد شہید

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹا¶ن میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اسحاق زئی اورمسجد امام بھی شہید جبکہ 21نمازی زخمی ہوئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کی مقامی مسجد میں بم دھماکے میں ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت15نمازی شہید جبکہ 21زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹا¶ن میں واقع مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اسحاق زئی اورمسجد امام سمیت12افراد شہید جبکہ 21نمازی زخمی ہوگئے ۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔دھماکہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کے فوری بعد ہوا ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے جنہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

You might also like More from author