صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبے شروع کئے ہیں: عثمان بزدار

سابق دور میں پسماندہ علاقے صحت کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھے گئے،ہم نے ہر شعبے میں ترقی کی یکساں پالیسی اپنائی ہے

لاہور(اےن اےن آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزےراعلیٰ آفس مےں منعقدہ اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی کارکردگی اور صحت کے شعبہ میں جاری بڑے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کےلئے جس حد تک ممکن ہوا اقدامات کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے کےلئے بجٹ میں 27فیصد اضافہ کیاہے۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ سابق دور میں پسماندہ علاقے صحت کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھے گئے۔ ہم نے ہر شعبے میں ترقی کی یکساں پالیسی اپنائی ہے۔ وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے ہداےت کی کہ ملتان میں نشترہسپتال2 کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ ملتان کے دورے کے دوران ہسپتال کی سائٹ کا وزٹ کروں گا۔یہ ہسپتال تقریباً 8ارب روپے کی خطیر رقم سے بنایا جارہاہے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی عمارت کے تعمیراتی کاموں کو اگلے برس تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے سے متعلقہ امور فی الفور طے کئے جائیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں او رعملے کےلئے رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔ شےخ زےد ہسپتال رحےم ےارخان کی نئی عمارت تعمےر کی جائے گی۔ شےخ زےد ہسپتال رحےم ےار خان کی نئی عمارت پرتقریباً 6ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزےراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال رحیم یا رخان کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہسپتال کی عمارت سے متعلقہ کام جلد مکمل کئے جائیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزکے منصوبے کے قیام کےلئے پلان مرتب کیا جائے۔ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا اور اس ضمن میں پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں شفا خانے بنائیں گے۔ نئے پاکستان میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ دے کر ان کا حق لوٹائیں گے۔ صوبے مےں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانا ہمارا فرض ہے اور ہسپتالوں کو اس معےارتک لے جانا چاہتا ہوں کہ باہر سے لوگ علاج کےلئے ےہاں آئےں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ مےں بتاےاگےا کہ نشتر ہسپتال 2 کےلئے کنٹریکٹر موبلائزڈ ہو چکا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان کے منصوبے کےلئے 17فرموں نے پری کوالیفکیشن جمع کرائی ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صحت کے شعبہ میں جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے اجلاس میں شرکت کی۔

You might also like More from author