پاکستان روس خطے میں امن کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں پر رضامند

پاکستان وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن کے لیے 'شدید دھچکے' کا باعث ہوسکتا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستان خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں میں مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاورﺅف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماں نے مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور سیرگئی لاوروف خطے کے امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر رضامند ہوگئے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ علاقائی امن کے لیے ‘شدید دھچکے’ کا باعث ہوسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دونوں فریقن کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازع میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کی سرزمین کسی علاقائی یا پڑوسی ملک کے خلاف استعمال ہوگی۔

You might also like More from author