نئے سال میں پنجاب اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا: عثمان بزدار

پہلی مرتبہ 10سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہےں‘ وہاڑی ، رحیم یارخان اور بہاولپور کے علاقوں کی حالت بدل جائے گی

لاہور( اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراءاور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں پنجاب ہی اقتصادی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور محور ہوگا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہےں۔ وہاڑی ، رحیم یارخان اور بہاولپور میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے علاقوں کی حالت بدل جائے گی۔ نئے سال میں عوام کو واضح ریلیف محسوس ہوگا-انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو بہترین ماحول اور سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔ ہر شہر کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد یقینی بنائیںگے۔صوبائی وزراءڈاکٹر اختر ملک، پیر سید سعیدالحسن شاہ، سردار آصف نکئی، ملک اسد کھوکھر ، کرنل(ر) محمد انور،سیدصمصام بخاری، اجمل چیمہ، اراکین اسمبلی ،سردار طالب نکئی، سردار سبطین خان، ملک سلیم لابر، نذیر احمد چوہان،افتخار حسین گوندل،سید افتخار حسین گیلانی،مسرت جمشید چیمہ، عابدہ راجہ،خیال احمد کاسترو، فرحت فاروق اوردیگر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

You might also like More from author