ٹوئیٹر کالم

یہ عہد ہم نے بار بار کیا کہ سال نو کو ہم اپنے اور اپنے وطن کے لئے تقدیر ساز بنائیں گے۔ مگر ہر سال ہمارے نفس کی خواہشات کی دلدل میں دھنس کر گم ہو گیا۔عہد اس بار بھی وہی ہے مگر امیدوں کے چراغ زیادہ روشن ہیں۔ دعا ہے کہ آندھیاں انہیں نہ بجھا سکیں اور میر کارواں راستے کا تعین درست کرے۔۔۔
31دسمبر2019
چلیں واپس ۶۳۲ کے مدینہ میں اور تلاش کریں گھر گھر کوئی ایسا باسی جسے بھوک کی تکلیف اور دل و دماغ کی بے سکونی یاد ہو۔ وہاں ہم جب بلال ؓ سے ملیں گے تو لگے گا کہ مدینہ کا شاہ یہی ہے ۔کاش کہ ہم واپس جا سکتے مگر ہماری دنیا تو لندن نیویارک ہے۔ کپتان سے نہ پو چھیں شاہ محمود سے پوچھیں۔۔۔
31دسمبر2019
Lost Decades یعنی ضائع شدہ دہائیاں میری ایک کتاب تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو دہائی نہ صرف یہ کہ ضائع ہوئی بلکہ جس نے ہمیں قعر تنزل میں بھی دھکیلا وہ 1990 کی دہائی تھی خدا نہ کرے کہ وہ دہائی واپس آئے۔خدا کرے کہ نیا سال قوم کے لئے ایک ایسے سفر کا آغاز ہو جو پاکستان کو اوج ثریا تک لیجائے۔۔۔
31دسمبر2019
پی پی پی نے نیب کواس لئے ختم نہ کیا کہ اسے نون لیگ کے خلاف اس کی ضرورت تھی۔ نون لیگ کو اس کی ضرورت اپنے تمام مخالفین کے خلاف تھی۔ اب نیب کا نام ہی دونوں کے لئے زہر قاتل ہے اور چاہتے ہیں کہ ترمیم کافی نہیں اسے حرف غلط کی طرح مٹا دیا جائے مگر ایف آئی اے کی تلوار کو کون توڑے گا؟
30دسمبر2019
میں جب بھی مکہ اور مدینہ گیا جہاں بھی میرے قدم پڑتے تھے میں سوچ کر کپکپا اٹھتا اورمجھ پر ہیبت طاری ہو جاتی کہ یہاں کبھی حضرت ابوبکر ؓ حضرت عمر ؓ حضرت عثمان ؓ حضرت علی ؓ یا کسی بھی ایسے بطل جلیل کے قدم پڑتے ہوں گے جسے آپ ﷺ کا ذرا سا بھی قرب نصیب ہوا۔۔۔
31دسمبر2019
اے ایمان والواگر تم مدد کرو گے اللہ کی تو وہ مدد کرے گا تمہاری اور جما دے گا تمہارے پاو¿ں۔۔۔(7 محمد القران)
31دسمبر2019

You might also like More from author