دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق تسلیم شدہ حقیقت ہے: آرمی چیف

اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہیں ، پاکستان بنانے میں قائداعظم محمد علی جناح کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے،ایمان ، اتحاد و تنظیم کے اصولوں پر مبنی قائد کا ویژن ہماری رہنمائی کرتا رہے گا

راولپنڈی(صباح نیوز، این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ مشکل وقت میں اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہیں ۔ پاکستان بنانے میں قائداعظم محمد علی جناح کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہاکہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق کا ویژن تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ ایمان ، اتحاد و تنظیم کے اصولوں پر مبنی قائد کا ویژن ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والوں کیلئے یہ ایک نئی شروعات ہے۔انہوں نے قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے ا±ن کے اس قوال پر مبنی تصویر بھی شیئر کی جس پر درج تھا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں، ان میں کوئی بھی قدر مشترک نہیں ہے۔شوبز ستاروں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے قائداعظم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ہے۔معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے قائد اعظم کے اقوال پر مبنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے قائد اعظم کے بارے میں لکھا کہ امید ہے ہم جلد ہی پاکستان کو ایسا بنادیں گے جیسا قائداعظم چاہتے تھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’تھینک یو جناح‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر قائد اعظم کی تصویر شیئر کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر جنید خان نے پاکستان کی پہلی کابینہ کے اجلاس کا ایک واقعہ شیئر کیا۔بے باک میزبان وقار ذکاءنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قائداعظم سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم وہ پاکستان بنانے سے قاصر رہے جیسا وہ بنانا چاہتے تھے، مگر مستقبل روشن ہے۔حمزہ علی عباسی نے بھی قائد اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور ہیش ٹیگ ’تھینک یو جناح‘ لکھا۔اداکار احسن خان نے بھی مزار قائد پر کھڑے پاکستان کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے قائداعظم کا قول ٹوئٹ کیا۔مشہور و معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ عام پاکستانی بھی سوشل میڈیا پر قائداعظم کی پاکستان کے لیے انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ا±ن کا شکریہ ادا کرہے ہیں۔

You might also like More from author