مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں ، عثمان بزدار

  • دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا،حکومتی وسائل پر عام آدمی کا پورا حق ہے
  • لےورٹرانسپلانٹ، بون مےرواور دیگر امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے علاج معالجے کےلئے2 کروڑ 10 لاکھ28ہزار روپے سے زائد کے فنڈزجاری


لاہور( این این آئی )وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہداےت پرلےورٹرانسپلانٹ، بون مےرواور دیگر امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے علاج معالجے کےلئے2 کروڑ 10 لاکھ28ہزار روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دئےے گئے ہےں۔ہاﺅسنگ کالونی ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی بشریٰ شہزادی کے لےورٹرانسپلانٹ کےلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈزفراہم کےے گئے ہےں۔جگر کی بےماری مےں مبتلا بشریٰ شہزادی شےخ زےد ہسپتال لاہورمےں زےر علاج ہے ۔برکت ٹاﺅن مین جی ٹی روڈ اڈا شبیل لاہور کے رہائشی امجد جاوید کے لےورٹرانسپلانٹ کےلئے 21لاکھ60ہزارروپے کے فنڈز کا اجراءکےاگےاہے۔جگر کے مرض مےں مبتلاامجد جاوید شےخ زےد ہسپتال لاہور مےں زےر علاج ہے۔محلہ فرید گنج فیصل آباد کی رہائشی شائستہ بی بی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کےلئے 35لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کےے گئے ہےں- شائستہ بی بی آرمڈفورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے-بند روڈ نئی سبزی منڈی جھنگ صدرکے رہائشی محمد عثمان کے بون مےروٹرانسپلانٹ کےلئے 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کےے گئے ہےں۔نیو سٹی ملتان کے رہائشی حافظ معاذکے بون میرو ٹرانسپلانٹ کےلئے 34لاکھ روپے کے فنڈزکااجراءکیا گیا ہے- حافظ معاذ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزاینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کراچی میں زیرعلاج ہے-تونسہ کے رہائشی راشد نور کے بچوں عجوہ خان اور محمد احمد کے علاج معالجے کےلئے 24لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے-کلفٹن کالونی وحدت روڈ لاہور کے رہائشی واصف ریاض کے علاج کےلئے 20لاکھ 60 ہزارروپے کے فنڈز مہیا کئے گئے-محلہ بنی فارسٹ آفس راولپنڈی کی رہائشی تسلیم علی کے کینسر کے علاج معالجے کےلئے 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہےں-محلہ جاندی حویلی لکھا تحصیل دیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی محمد انس کے کینسر کے علاج معالجے کے لئے 11لاکھ روپے کے فنڈز کا اجراءکیا گیا ہے- وزےراعلیٰ نے کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی-دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا-دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے والے دنیا کے ساتھ آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں-حکومتی وسائل پر عام آدمی کا پورا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق عام آدمی کو واپس کر رہی ہے-جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دےا ہے ،دکھی انسانےت کے دکھ بانٹتا رہوںگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساہےوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود مےں اغواءکے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے آر پی او ساہےوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزےراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دےتے ہوئے ہداےت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی مےں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزےراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزےت کےا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے مےں ٹرےفک حادثے مےں قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقےن سے دلی ہمدردی واظہار تعزےت کےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے انتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترےن سہولتےں مہےا کی جائےں ۔وزےراعلیٰ نے حادثے کے بارے مےں انتظامےہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

You might also like More from author