ٹوئیٹر کالم برائے غلام اکبر 08-12-2019

لارڈ آکٹن نے یہ کہہ کرتاریخ کا سب کا بڑا سچ بیان کیا کہ دولت کے ہر بڑے انبار کے پیچھے ایک بڑا جرم چھپا ہوتا ہے۔یہ بات نواز، زرداری، ریاض اور منشا سب پر صادق نظر آتی ہے۔
یہ بات حضرت عمر(رضی اللہ عنہ) نے مصر کے گورنر سے یوں کہی
"عاص کے بیٹے میرا دل نہیں مانتا کہ کوئی مسلمان اتنا امیر ہو سکتا ہے”۔
07-12-2019

اگر دولت کو کامیابی کا معیار مان لیا جائے تو میں ملک ریاض کا مداح ہونے میں حق بجانب ہوں۔وہ ایک کامیاب تاجر ہے وہ اللہ کے ساتھ بھی بزنس کرتا ہے جس کا ثبوت بحریہ کے دستر خوان ہیں۔اگر کوئی بکتا ہے تو وہ اسے کیوں نہ خریدے خواہ وہ زرداری ہونواز ہو یا ڈان کا درجہ رکھنے والاکوئی اینکر ہو۔
07-12-2019

میرے لئے ٹویٹر کے اندر ایک خاندان ہے جس کا میں حصہ ہوں۔مجھے یوں لگتا ہے کہ ہم سب ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں ایک ہی منزل کے متلاشی ہیں اور ہماراخمیر ایک ہی ہے. کیا میرا یہ احساس درست ہے؟
07-12-2019

دولت کے ہرانبارکے پیچھے مجرم چھپا ہوتا ہے پاکستان میں دو بڑے برانڈ بنے ہیں ایک ڈی ایچ اے اور دوسرا بحریہ۔دونوں کا فائدہ عوام کو پہنچا۔سب سے پہلے وہ مجرم لٹکائے جائیں جنہوں نے اپنااقتدارقومی دولت لوٹنے کے لئے استعمال کیا پھر جنہوں نے صرف اپنے خزانے بھرے پھر باری ملک صاحب کی آئے گی۔
07-12-2019

اگر یہ میرے یا آپ کے بس کی بات ہوتی تو ملک و قوم کا کوئی مجرم زندہ نہ بچتا۔ مگر جرم کو سزا قانون دیتا ہے اور قانون کے سینے میں دھڑکنے والے دل میں مجرم کے لئے ایک نہیں کئی نرم گوشے ہوتے ہیں۔
07-12-2019

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی بالکل ایسی ہی بات ہے جیسے انجن کے بغیر گاڑی یا داڑھی کے بغیر مولاناسراج الحق یا ڈیزل کے بغیر فضل الرحمان یا دماغ اور زبان کے بغیر احسن اقبال یا حکومت کے بغیر مملکت یا ہتھیار کے بغیر سپاہی۔جہاں تک ان ہاو¿س تبدیلی کا تعلق ہے احسن اقبال خواب دیکھ سکتے ہیں۔
07-12-2019

اسداللہ خان کے پروگرام میں سلیم بخاری نے نہایت لذیذ خیالی پلاو¿ پکایا ہے جسے وہ خود ہی کھا رہے ہیں اور کھا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں اس خیالی پلاو¿ سے پورا شریف خاندان بھی لطف اندوز ہو رہا ہوگا۔ فرانس میں شیف کو بہت معقول تنخواہ ملتی ہے۔
07-12-2019

میں جانتا ہوں کہ مرحومہ بلاول سے کس قدر محبت کرتی تھیں۔ میں یہ سوچے بغیر نہیں رو سکتا کہ بلاول نے اپنی ماں کے قاتل کو تختہ دار تک پہنچانا اپنا مقصد حیات کیوں نہیں بنایا؟ بی بی کی موت کا سب سے زیادہ نقصان جنرل مشرف کو پہنچا۔ اس کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔قاتل کوئی اور ہے۔
07-12-2019

اوراگر تم پکار کر(اس سے) بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے۔
(7 طہہ القران)
07-12-2019

اے محمد ﷺ ہم نے تم پر قران اس لئے نہیں اتارا کہ تم مشقت میں پڑ جاو¿۔بلکہ اس شخص کو نصیحت دینے کے لئے نازل کیا ہے جو خوف رکھتا ہے۔
(3 طہہ القران)
07-12-2019

You might also like More from author