ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو1 ارب 30کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

  • منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی،پالیسی بیس قرض آئی ایم ایف کی سربراہی میں ملٹی ڈونر ریفارم پروگرام کا حصہ ہے
  • اے ڈی بی کا پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ، پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے درمیان معاہدے پر پیر کو دستخط ہوں گے،اعلامیہ

اسلام آباد(الاخبار نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی، پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیااے ڈی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی بیس قرض آئی ایم ایف کی سربراہی میں ملٹی ڈونر ریفارم پروگرام کا حصہ ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر فنانسنگ ضرورت اور سست معیشت کی بحالی کے لیے دیا گیا ہے جب کہ 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر پیر کو دستخط ہوں گے۔

You might also like More from author