فلپائن میں پولیس آفیسر نے جان دے کر کالج طلبا کی زندگیاں بچالیں

کالج میں گرنیڈ کو پھٹنے سے بچاتے ہوئے آفیسر نے جان دے دی (فوٹو : سوشل میڈیا)

منیلا: فلپائن میں ایک پولیس آفیسر نے گرنیڈ کو اپنے جسم میں دبا کر دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں جیسن مگنو کی موت واقع ہوگئی تاہم کالج کے سیکڑوں طلبا ہولناک حادثے سے محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انیتاؤ کالج میں گرنیڈ کی موجودگی کی اطلاع پر دو پولیس آفیسرز موقع پر پہنچے، گرنیڈ کو ناکارہ بنانے میں ناکامی پر ایک آفیسر جیسن مگنو نے انسانی ڈھال بنتے ہوئے گرنیڈ کو سینے سے لگالیا اور اپنی جان دیکر سیکڑوں طلبا کو بچالیا۔

جیسن مگنو نے گرنیڈ کو ہاتھوں میں تھام کر اپنے سینے سے بھینچ لیا اور اکڑوں بیٹھ کر اپنی رانوں کو بھی سینے سے لگالیا تاکہ دھماکا کا سارا اثر ان کا جسم جھیل لے۔ زوردار دھماکے میں جیسن کی موت واقع ہوگئی اور ان کے ساتھی سمیت 10 طلبا و اساتذہ زخمی ہوگئے۔

فلپائن میں پولیس آفیسر کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس نے گرنیڈ پھینکنے والے ملزمان کی سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

You might also like More from author