کرپشن کےخلاف زےروٹالرنس پالےسی پر عمل پیرا ہیں، عثمان بزدار

  • کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے‘پولےس کے روےوں مےں بہتری لاکرتھانہ کلچر کو تبدےل کیا جائے گا
  • صوبے میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے ٹھوس حکمت عملی اپنا رہے ہیں، کاروباری طبقے کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیاگیا‘وزےراعلیٰ پنجاب

لاہور(اےن اےن آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کےلئے فیلڈ میں عملی اقدامات واضح طور پر نظر آنے چاہئیںاورانسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں -وزیراعلیٰ نے ان ڈور اور آ¶ٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑے پانی کا جلد سے جلد نکاس یقینی بنایا جائے اورضرورت پڑنے پر سپرے کا استعمال کیا جائے- انہوںنے کہا کہ انسداد ڈینگی کےلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں کوتاہی ہوئی ایکشن ہو گا- وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوںکو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے-انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچا¶ کیلئے موثر آگہی مہم بھی چلائی جائے- وزیراعلیٰ نے ڈینگی کے مرض پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے پولےس نظام مےں اصلاحات کے عمل کو مزےد تےز کرنے کی ہداےت دےتے ہوئے کہا کہ پولےس کے روےوں مےں بہتری لاکرتھانہ کلچر کو تبدےل کرےںگے۔پولےس کو سائل کے ساتھ خندہ پےشانی سے پےش آنا چاہےے۔حوالات مےں بند ملزموں سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہےں کےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولےس کو عصرحاضر کے جدےد تقاضوں سے ہم آہنگ کےا جائے گا۔سابق حکومتوں نے پولےس کو سےاسی مقاصد کےلئے استعمال کےا جبکہ تحرےک انصاف کی حکومت پولےس نظام کو بہتر بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے ۔پولےس کے اندرکرپٹ افسروں اوراہلکاروں کی رتی بھر گنجائش نہےں ۔کرپشن کے خلاف زےروٹالرنس پالےسی اپنائی ہے ۔موجودہ خامےوں کو درست کر کے عوام دوست پولےس نظام لائےںگے۔اےسا نظام جس پر عوام اعتماد کرےں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے آج 90شاہراہ قائداعظم پر چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی۔سردار تنویر الیاس نے وزیراعلیٰ کوسرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پید اکرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور سرمایہ کاروںکے لئے سہولتوں میں اضافہ کیاگیاہے-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کاروباری ماحول کو بہت بہتر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کے لئے کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہوگی-انہوںنے کہاکہ کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے -سرمایہ کاروںکو کاروبار کےلئے ساز گار اورآسان ماحول کی فراہمی سے معیشت کو استحکام حاصل ہوگا-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو فعال کردار ادا کرنا ہے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے پائیدار بنیادوں پر تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے بتایا کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی استعدادکار میں اضافہ کیا جا رہا ہے اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہداف کا تعین کرکے ان کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے انٹرمیڈیٹ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز پاکستان کے چمکتے ستارے ہیں۔طلبا و طالبات کی محنت رنگ لائی ہے اور انہوں نے نمایاں پوزیشن لے کراپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بعض طلبا و طالبات نے کم وسائل کے باوجود محنت کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان طلبا و طالبات نے اپنی محنت، قابلیت اور صلاحیت کے ذریعے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کا مستقبل ایسے ہی ذہین اور محنتی طلبہ سے جڑا ہوا ہے۔ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

You might also like More from author