کوئٹہ، حساس اداروں کی کارروائی 2 خود کش حملہ آور اور خاتون سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ،ایک اہلکار شہید‘ تین زخمی

مارے جانے والی خاتون اور دہشت گرد نے خود کش جیکٹیں پہن رکھی تھیں جنہیں بعد ازاں ناکارہ بنادیا گیا‘ لاشیں ہسپتال منتقل

سکیورٹی اداروں نے کارروائی نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر لےبر کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کاروائی کے دوران دو خود کش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر لےبر کالونی میں واقعہ گودام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کا آغاز کیا گیا تو گودام میں موجود د ایک مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اسکے دےگر ساتھیوں نے گودام سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیااس دوران سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک پولیس اہلکار سیف اللہ شہید ہوگیا زخمی پولیس اہلکاروں میں سلمان ،معصوم ابوبکر شامل ہیں،سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی آغاز کرتے ہوئے گوام میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک اور خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد فورسز کی اضافی نفری کو طلب کر کے آپریشن کا آغاز کیا گیا سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت مزیدچار افرادہلاک ہوئے ،ترجما ن سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دو خود کش حملہ آور اور ایک خاتون سمیت کل 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والی خاتون اور ایک دہشت گرد نے خود کش جیکیٹیں بھی پہن رکھی تھیں جنہیں بعد ازاں ناکارہ بنادیا گیا ترجمان کے مطابق آپریشن تقریبا 5 گھنٹے تک جاری رہا سکیورٹی فورسز نے گودام سے اسلحہ و گولہ بارود، کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی برآمد کیا جبکہ ، آپریشن کے مکمل ہونے پر سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا دریں اثناءڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چےمہ نے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور کامیاب آپریشن میں حصہ لینے پر انہیں مبارکباد دی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، واضح رہے کہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دو روز قبل پریس کانفرنس میںبتایا تھا کہ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کے تھریٹ موجود ہیں –

You might also like More from author