عالمی میڈیا بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم بے نقاب کر رہا ہے: عثمان بزدار

  • بھارتی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی، وادی کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے
  • بھارتی وزیراعظم نے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، نئی دہلی کی ہٹ دھرمی کے باعث بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور( این این آئی)وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے – مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے -انہوںنے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے – پیلٹ گنز کی گولیاں ، کرفیو اور لاک ڈا¶ن بھی بہادر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے -انہوںنے کہا کہ نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے – عالمی میڈیا نے بھی کشمیر ی عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے – اقوام عالم کو مظلوم اور نہتے کشمیریوں کا ہاتھ تھامنا پڑے گا- انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بے حسی اور بے رخی کی پالیسی نہیں چل سکتی-زبانی جمع خرچ کا وقت گزرچکا ہے – ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوموں کی مدد کیلئے اقوام عالم کو فی الفور عملی اقدامات کرنا ہوں گے- انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جرا¿ت اور مدلل انداز میں لڑرہے ہیں -کشمیرکے ساتھ دل اور روح کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا – وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں – مودی کو اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر منہ کی کھانا پڑے گی-انہوںنے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے – معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں -انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا-

You might also like More from author