خیبر پختونخواہ میں پولیس کا مثالی ، بہترین نظام ہے‘ عمران خان

  • ڈی آئی خان میں بے حرمتی کے واقعے پر24 گھنٹے میں ملزمان پکڑے‘ چیئرمین تحریک انصاف
پشاور‘ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میںاسناد تقسیم کر رہے ہیں

پشاور‘ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میںاسناد تقسیم کر رہے ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی فراہمی، اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس کا بہترین نظام ہے جس کی مثال پورا پاکستان دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قصور میں چند مہینوں میں 12 بچیوں کو قتل کیا گیا۔ ڈی آئی خان میں بے حرمتی کے واقعے پر 24 گھنٹے میں ملزمان پکڑے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی فراہمی، اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس کا بہترین نظام ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور پل بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتا۔ ’پنجاب میں صرف میٹرو کریسی کا راج ہے۔ سارا پاکستان خیبر پختونخواہ پولیس کی مثال دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ اور آلودگی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریکارڈ سطح پر سیاحوں نے خیبر پختونخواہ کا دورہ کیا۔ ’ہمارا پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Scroll To Top