قاتل اقتدار کی رخصتی اب دنوں کی بات ہے، طاہر القادری

  • آصف زرداری ،عمران خان کی طرف سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کر تا ہوں‘ سربراہ عوامی تحریک
  • ناانصافی پر پورا ملک سراپا احتجاج ، ”قاتلو جان چھوڑ دو“تحریک چلے گی، احتجاج میں کسان،مزدور،وکلاءتنظیمیں شریک ہونگی

لاہور، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادری عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

لاہور(اےن اےن آئی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مال روڈ احتجاج میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں،ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے تمام طبقات احتجاج میں شریک ہوں، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، اب ”قاتلو ملک و قوم کی جان چھوڑ دو“تحریک چلے گی اور قاتل اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔ وہ گزشتہ روز سینئر راہنماﺅں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئر(ر)محمد اقبال،چوہدری فیاض وڑائچ،نور اللہ صدیقی،جواد حامد ودیگر راہنما موجود تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پولیس وہی کرتی ہے اشرافیہ جس کا حکم دیتی ہے، پنجاب پولیس ہٹلر کی گسٹاپو فورس بن چکی اور وزیر اعلیٰ،وزرائ،ایم پی اے، ایم این ایز کے حکم پر مخالفین کو ٹھکانے لگا رہی ہے ۔عوام چوروں،قاتلوں، ڈاکوو¿ں کے رحم و کرم پر ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اے پی سی کے اعلان کردہ مال روڈ احتجاج میں ناانصافی کا شکار کسان، مزدور،کلرک شرکت کریں گے۔ وکلائ، ینگ ڈاکٹرز بھی ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔”شریف راج“ کے خاتمہ کے لیے عوام ایک پیچ پر آگئے۔حکمرانوں نے اس لیے ظلم کی انتہاءکی کہ عوام اسے قبول کرتے چلے گئے، ظلم کی یہ خاصیت ہے یہ اتنا بڑھتا ہے جتنا اسے قبول کیا جاتا ہے ، انسانی خون سے پیاس بجھانے والی پولیس شریف جونیئر کے دس سالہ اقتدار کا واحد تحفہ ہے۔قاتل اقتدار کی رخصتی اب دنوں کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے گریبان میں جھانکیں کہ طویل ترین اقتدار اور نام نہاد خد مت کے دعووں کے باوجود وہ دن کے اجالے میں پبلک کا سامنا کیوں نہیں کر پار ہے؟ انہوں نے کہا کہ اب احتساب اور مو¿اخذے کی گھڑی آپہنچی،قاتلوں کی لوٹ مار کی دولت اور کوئی تدبیر اب ان کے کام نہیں آئے گی۔خرم نواز گنڈا پور نے تنظیمی رابطوں اور رابطہ عوام مہم کے حوالے سے سربراہ عوامی تحریک کو تفصیل سے بریفنگ دی اور بتایا کہ کارکنوں عوامی حلقوں میں جوش و جذبہ ہے اور وہ ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے،دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی طرف سے آج 13جنوری کو 1بجے پریس کلب لاہور کے باہر جسٹس فار زینب کے لیے احتجاج ہو گا۔

Scroll To Top