کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان

hفلم ’ہاؤس فل فور‘ 2019 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ میں ساجد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’’ہاؤس فل ‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی کاسٹ اور ریلیز کا اعلان کردیا گیا، جس میں اداکارہ پرینتی چوپڑا، دیشا پٹانی ،کیارا ادوانی اور سنجے دن کی صورت میں  نئے لوگ سیکوئل کا حصہ ہیں جب کہ فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

taikng a break from here for a while friends..see u soon with Housefull 4…need ur love,support and blessings..😉😉😉

فلم کے ہدایتکار ساجد خان  نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دوستوں کچھ دیر کے لیے اپنی مصروفیات سے فراغت لے رہا ہوں۔ جلد ہی آپ کو ہاؤس فل 4 کے ساتھ دیکھوں گا جب کہ آپ کی محبت، نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ’ہاؤس فل ‘کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی جیکلین فرننڈس کو چوتھے سیکوئل سے آؤٹ کردیا گیا جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں اکشے کمار ،رتیش دیش مک اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Scroll To Top