سلومیاں کی فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ کا کھڑکی توڑبزنس

ttفلم میں سلمان خان نے بھارتی اور کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کا کردارادا کیا ہے فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی اداکاری کے باعث بلاک بسٹر فلموں کا کسے علم نہیں، اپنے اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک بار پھر اداکار اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں اوران کی فلم کھڑکی توڑبزنس کرنے میں مصروف ہے۔

علی عباس ظفرکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔ ریلیزکے بعد تیسرے ہی دن ٹائیگرزندہ ہے 100 کروڑکمانے میں کامیاب ہوگئی تھی، جس کے بعد یہ 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی سلمان خان کی 12 ویں فلم بن گئی تھی تاہم اب اس مووی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ٹائیگر زندہ ہے بیرون ملک 113 کروڑ جب کہ بھارت میں اب تک 374 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے یعنی مجموعی طورپرفلم نے اب تک 487 کروڑ کا کامیاب بزنس کرلیا ہے اور فلم جلد ہی 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی ہے۔ اس طرح فلم نے ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کا 300 کروڑسے زائد کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سلمان خان نے بھارتی اور کترینہ کیف نے پاکستانی خفیہ ایجنٹ کے کردارادا کیے ہیں۔

Scroll To Top