امریکہ اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، عمران خان

  • امریکی وار آن ٹریر کا مخالف ہوں‘ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا ، چیئر مین تحریک انصاف
  • پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ میں70ہزار شہادتیں اور100ارب ڈالرزکانقصان اٹھایا

کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وارآن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کررہے ہیں ،امریکی نام نہاد وار آن ٹیرر سے 70 ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھربھی نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا 100 بلین ڈالر سے زائدنقصان ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے داراب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے بنائے گئے جہادی گروپوں کی مدد کرنے سے ہمارے معاشرے میں انتہاپسندی پھیلی جبکہ میں شروع سے ہی دہشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں پاکستان کا حصہ بننے کے خلاف تھا۔بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی، اس تمام تر صورت حال کے بعد بات وہی ہے جو میں کہتا آیا ہوں، ہمارا تو نائن الیون سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں 70 ہزار شہادتیں اور 100 ارب ڈالرز سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا لیکن اس کے باوجود احسان فراموش اور گنوار امریکی صدر افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کی تذلیل اور ڈومورکے نہ ختم ہونے والے مطالبے کیے جا رہے ہیں، اب حکومت نے وہ بات کہنا شروع کر دی جو میں پہلے دن سے کہتا آیا ہوں،سبق مل گیا کہ کبھی تھوڑے سے معاشی مفاد کیلئے کسی دوسرے کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے۔یاد رہے کہ دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی۔ امداد وصول کرنے کے باوجود بھی ۔

Scroll To Top