پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے، وزیراعظم

  • پاکستان آئندہ سال سے فرنس آئل کی درآمد ختم کردیگا، شاہد خاقان عباسی کا خطاب

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی پالیسی کو اپنایا ہے اور آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمد ختم کردی جائے گی، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سارے ممالک متاثرہورہے ہیں، اسموگ کے روز مرہ زندگی پر اثرات آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سنجیدہ چیلنج ہے اور بڑا خطرہ ہے، انسانیت کو ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سارے ممالک متاثرہورہے ہیں، اسموگ کے روز مرہ زندگی پر اثرات آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کی 50 فیصد ضرورت گیس سے پوری کررہا ہے، پاکستان میں گرین ہاس گیسز کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے، ہم فرنس آئل سے بجلی پیداکرنےوالے کارخانوں کو گیس پر منتقل کر رہے ہیں، آئندہ سال سے ملک میں فرنس آئل کی درآمد ختم کردی جائے گی۔
#/S

Scroll To Top