ٹرمپ دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں،پرویزمشرف

  • اسلامی ممالک حالات کاجائزہ لےکرمتفقہ لائحہ عمل اختیارکریں،چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ

musharraf
کراچی (این این آئی) چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، مریکااپنے فیصلے پرنظرثانی کرے،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔ چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز  مشرف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں ، امریکی فیصلہ اسلامی دنیاکےلئے مایوس کن ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیامیں امن کےلئے خطرناک ہیں امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے،امریکا اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔سابق صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک حالات کاجائزہ لےکرمتفقہ لائحہ عمل اختیارکریں،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔

Scroll To Top