بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری شہید

rگزشتہ ہفتے سے جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 8 نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو دھماکا خیز مواد لگاکر اڑادیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کے ظالمانہ اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا گیا تاہم بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

Scroll To Top