اداکار خواجہ اکمل کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

sخواجہ اکمل شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے کوئٹہ گئے ہوئے تھے جہاں انھیں دل کا دورہ پڑا تھا، قریبی رفقا ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: ٹیلی وژن اوراسٹیج کے معروف اداکار خواجہ اکمل کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

طویل عرصے تک ٹی وی اسکرین اور اسٹیج پر فنی خدمات انجام دینے والے خواجہ اکمل کو دل کا دورہ پڑا تھا جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے، قریبی رفقا کے مطابق خواجہ اکمل شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے کوئٹہ گئے ہوئے تھے جہاں انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

واضح رہے کہ خواجہ اکمل کی عمر60سال تھی، ان کی میت اتوار کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کی گئی جب کہ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہر علی مسجد خیابان محافظ  ڈیفنس میں ادا کی گئی جس کے بعد ڈیفنس کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم خواجہ اکمل ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل کے بہنوئی تھے۔

Scroll To Top