اگلے تین سال میں20ملین ٹن ایل این جی درآمد کرینگے‘وزیر اعظم

  • گذشتہ سال اقتصادی شرح نمو 5.3فیصد رہی رواں سال کا ہدف چھ فیصد رکھا گیا ہے
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس اینڈ آئل شو سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس اینڈ آئل شو سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گذشتہ سال اقتصادی شرح نمو 5.3فیصد رہی رواں سال کا ہدف چھ فیصد رکھا گیا ہے نو ملین ٹن ایل این جی درآمد کر رہے ہیں اگلے تین سال میں 20ملین ٹن ایل این جی درآمد کریں گے سیکورٹی بہتر ہونے سے ترقی کے مواقع بڑھے ہیں غیر ملکی سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھائیں اسلام آباد میں تیل اور گیس کے حوالے سے ٹیکنیکل کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں پاکستان نے تیل و گیس کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھایا تمام وسائل کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں تیل و گیس کی کمپنیوں کو بہترین مواقع میسر ہیں ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے تیل و گیس کے زیادہ وسائل درکار ہیں اقتصادی شرح نمو کا ہدف چھ فیصد رکھا گیا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے مجھے سالانہ کانفرنس سے خطاب کا موقع ملا ہے کانفرنس بتدریج بڑھ رہی ہے میں کمیٹی کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں جس نے کانفرنس کو کامیاب بنایا ہے میں غیر ملکی وفود کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں مجھے یقین ہے کہ ہم غیر ملکی کمپنیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے مجھے امید ہے کہ یہ کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں مددگار ثابت ہو گی اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں مدد ملے گی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے توانائی بغیر ترقی ممکن نہیں ہم کوئلے ، گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی بنا رہے ہیں تھر کے کوئلے کا استعمال ایک بہت بڑی کوشش ہے اس پر کئی بلین ڈالر لاگت آرہی ہے ڈیزل اور پٹرول کا بڑھتا ہوا استعمال بھی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے پاکستان درآمد کرنے والا ملک ہے پہلی دفعہ ہم نے درآمد شدہ گیس کو ایل این جی میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا ہم سالانہ نو ملین ایل این جی درآمد کر رہے ہیں اور اگلے تین سال میں یہ ٹارگٹ 20ملین ٹن تک پہنچ جائے گاپاکستان توانائی کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے تیل و گیس کی کمپنیوں کو پاکستان میں بہترین مواقع میسر ہیں وہ ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں پراعتماد ہوں کہ تیل و گیس کی نئی کمپنیاں کارکردگی دکھائیں گی تیل اور گیس کی نئی دریافت سے درآمدات میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں بھی پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔
#/S

Scroll To Top